ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں تنزلی

Media Network Pakistan

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان جو نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 3 اور بھارت کے خلاف 46 رنز بنا سکے، 16ویں سے 20ویں نمبر پر چلے گئے اور اب ان کے پوائنٹس 616 رہ گئے ہیں۔

امام الحق جنہوں نے بھارت کے خلاف اپنے کم بیک میچ میں صرف 10 رنز بنائے، 582 پوائنٹس کے ساتھ 32ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

اوپنر صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد ایکشن سے باہر ہیں آٹھ درجے نیچے آ کر 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ان کے پوائنٹس 572 ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں