سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، 8 خوارج ہلاک

Media Network Pakistan

ٹانک: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔

سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا، ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں