ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا، کانپتے ہوئے دیکھا: بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیا ہے، ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا، کانپتے ہوئے دیکھا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کئے گئے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے جواب دیا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اُٹھا ، جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائے گی، آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں