190ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے: احسن اقبال

Media Network Pakistan

نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 5 سو فیصد واضح ہے 190 ملین پونڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم تقریبا 50 ارب روپیہ پاکستانی روپوں میں بنتا ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کی بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکہ پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ جو بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے، اگر یہ 50 ارب روپیہ سرکاری خزانے میں جمع ہو جاتا تو اس سے بین الاقوامی معیار کی 5 یونیورسٹیاں بن سکتی تھیں، اس سے سینکڑوں ہزاروں سکول، لاتعداد ہسپتال بنتے اور کتنے بچوں کو وظائف مل سکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں