کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری

Media Network Pakistan

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کوئی بھی شعور رکھنے والا انسان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمی ٰبخاری کا کہنا تھا کہ ایک فتنہ اڈیالہ جیل میں موجود ہے، فتنے نے سول نافرمانی کی کال دی تھی، فائنل کال دی گئی جو مسڈ کال ثابت ہوئی، یہ لوگ پاکستان کے دوست ممالک سے رابطہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقاص اکرم کہہ رہے تھے سول نافرمانی کا اثر 2 ماہ بعد ہو گا، اوورسیز پاکستانی بھی اس شخص کو جان چکے ہیں، کوئی بھی شعور رکھنے والا اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا، یہ جب اقتدار میں تھے تو بار بار کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، آج گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھ سے ملنے کی ضرورت بھی نہیں جا کر مجھے رہا کروائیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ وہ شخص ہے جو اے سی اور کھانا بند کرواتا تھا، اب تو بانی پی ٹی آئی کو ان کے گھر والے ملنے نہیں جاتے، قوم کے بچے غلیلیں اور اپنے بچے گھروں میں بیٹھیں، پاکستان کو تباہی کا شکار کرنے والے ناکام ہو گئے ہیں، فتنہ گروپ کا مقصد اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں