پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کی ترقی ضروری ہے: بلاول بھٹو

Media Network Pakistan

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آصف زرداری جب پہلی بار صدر بنے تو کراچی شہر کو وسائل فراہم کیے۔

‎چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شاہراہ بھٹو (شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے) قیوم آباد تا شاہ فیصل کالونی 9.1 کلومیٹر تک کے پہلے فیز کا افتتاح کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے کراچی کے انفراسٹرکچر بنانے اور روزگار دلوانے میں انقلابی کام کیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی نے 2 آمرانہ حکومتوں سے جدوجہد کی، شہید بی بی نے اپنے ادوار میں کراچی پر توجہ دی، شہید بی بی نے ہمیشہ کراچی میں امن قائم کرنے کی کوشش کی، میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں