اسرائیل فورسز کی غزہ پر بمباری میں کمی نہ آئی،مزید 31 فلسطینی لقمہ اجل

Media Network Pakistan

غزہ: اسرائیلی فورسز کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری جاری رہی، 24 گھنٹے میں مزید 31 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، 57 افراد زخمی ہوئے۔

مرکزی بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچے سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے،جنوبی رفاہ پر دو اسرائیلی حملے ہوئے، 2 کسانوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ میں دو فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے پر بھی بمباری کی گئی جس کے باعث متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 885 ہوگئی، 1 لاکھ 9 ہزار 196 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں بذریعہ ایمبولینس چھاپے مارنے لگی، ویڈیو سامنے آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں