فوجی عدالتوں کا کیس: ایگزیکٹو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، جسٹس جمال مندوخیل

Media Network Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں اختیارات کی تقسیم بالکل واضح ہے، آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹوعدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

سماعت کے آغاز پر سپریم کورٹ نے انتخابات میں دھاندلی سمیت آئینی بنچ کے دیگر مقدمات کی سماعت بغیر کارروئی ملتوی کر دی، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آئینی بنچ آج صرف فوجی عدالتوں کا کیس سنے گا۔

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت شروع کی تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آئے اور دلائل کا آغاز کیا، خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قرار دیا کہ فوج کے ماتحت سویلینز کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں