Media Network Pakistan
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات مفید رہی، باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر سے قرض ہدف کے متعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی جس پر شیخ زید النہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ (جنوری) میں واجب الادا 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے گزارش کی ہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق آگے بڑھیں اور معاملات کو آگے لے کر جائیں۔