واٹس ایپ پر ’امیج ریورس سرچ‘ کے فیچر کی آزمائش کا آغاز

Media Network Pakistan

کیلیفورنیا: واٹس ایپ پر ’سکیننگ‘ کے بعد ’امیج ریورس سرچ‘ کے فیچر کی آزمائش کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے محدود صارفین کو ’ریورس امیج سرچ‘ کے آپشن تک رسائی دی گئی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین گوگل ریورس امیج کی طرح تصاویر کو سرچ کر سکیں گے، فیچر کا مقصد تصاویر کی تحقیق کرنا ہے تاکہ صارفین موصول ہونے والی تصویر سے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں