چین: سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک، 15 زخمی

Media Network Pakistan

ہیبائی : چین کے شمالی صوبے کی سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ صبح کے وقت لگی جب درجنوں لوگ سبزی کی خریداری میں مصروف تھے، ریسکیوحکام نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ لاشوں اور زخمی افراد کو علاج کیلئے مقامہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں