الاسکا: ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جہاں رہے اس کے قریب ہی زندگی کی ہر سہولت جیسے بازار، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں دستیاب ہوں لیکن ایک ایسی عمارت بھی ہے جس میں وہ تمام چیزیں ہیں جو ایک شہر میں ہوتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھی عمارت امریکی شہر الاسکا میں واقع ہے جو اپنے وجود کے اندر ایک چھوٹا سا شہر رکھتی ہے، یہ 14 منزلہ عمارت جس کے مکینوں کی تعداد صرف 263 ہے، لیکن اس کے رہائشیوں کو اپنی کسی بھی ضرورت کیلئے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
رپورٹ کے مطابق اس عمارت میں سکول، ہسپتال، پولیس سٹیشن، چرچ، لانڈری روم، گروسری سٹور، جم، کیفے سمیت ہر وہ چیز عمارت کی پہلی منزل پر دستیاب ہے جو کسی بھی شہر کے معاملات کو چلانے کیلئے ضروری ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس عمارت کو دنیا کے منفرد ترین شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، اس بلڈنگ کے زیادہ تر لوگ کام بھی گھر سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع بندرگاہ میں کرتے ہیں۔