کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 458 رنز بنالیے۔
دوسرا روز
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تاہم 7 رنز کے اضافے پر ڈیوڈ بیڈنگھم 5 رنز بناکر محمد عباس کا شکار بنے۔
ریان رکیلٹن 207 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ ویرین 90 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے دو، دو جبکہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل مکمل ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز اسکور کر لیے۔
72 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جنوبی افریقی اوپنر رائن رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کر دیا۔
ریان ریکلٹن 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور ان کے ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ تھے۔