ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ شاہراہوں کو حادثات سے پاک کرنے کیلئے کوشاں،

Media Network Pakistan

لاہور( راشد بھٹی) صوبہ بھر کے سی ٹی اوز و ڈی ٹی اوز کو حادثات کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری،ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر سید غضنفر علی شاہ کیجانب سے تمام اضلاع کے سی ٹی اوز و ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا،
غلط پارکنگ کیوجہ سے حادثات کا باعث بننے والی گنے کی ٹرالیوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات، ٹریکٹر ٹرالی پر گنے کی اوور لوڈنگ کرنے پر چالان کیساتھ تھانہ میں بند کروایا جائے،
سموگ کے پیش نظر لوڈنگ والی گاڑیوں اور خصوصاً ٹریکٹر ٹرالی پر فوگ لائیٹ کی پابندی کروائی جائے،
ٹریکٹر ٹرالی پر گنے کی اوور لوڈنگ کرنیوالوں کیخلاف چالان کیساتھ مقدمات درج کروائے.
شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے گنے کی ٹرالیوں پر سیفٹی لائیٹس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں