2025ء پاکستان کی معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا: وزیراعظم

Media Network Pakistan

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2025ء پاکستان کی معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تومعاشی استحکام بھی ہوگا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی 4.1 فیصد پر آگئی ہے، تمام ارکان نے 2024 کے دوران ملک میں معاشی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ ترقی اور خوشحالی کا سفر تب ہوگا جب ملک میں سیاسی استحکام ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں