نشترہسپتال ایچ آئی وی معاملہ: وی سی سمیت 6ملازمین کے خلاف انکوائری کی منظوری

Media Network Pakistan

لاہور: نشترہسپتال ملتان کے ڈائیلاسز سنٹر سے 25 مریضوں کو ایچ ائی وی وائرس میں مبتلا ہونے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سمیت ہسپتال کے 6 ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی منظوری دے دی ۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کرے گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ان 7 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹرغلام عباس ہیڈ آف نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ انتظامی ذمہ دارایاں ادا کرنے میں ناکام رہے، ڈاکٹر محمد کاظم ایچ آئی وی نے آوٹ بریک کی تحقیقات کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں