وزیر اعظم نے ملکی معیشت کے تاریخ ساز منصوبے اُڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

Media Network Pakistan

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی تعمیر و ترقی کے تاریخ ساز منصوبے ” قومی اقتصادی پلان 29۔2024 اُڑان پاکستان کا افتتاح کر دیا۔

اڑان پاکستان پروگرام کے اجرا کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انوارالحق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر خیبرپختونخوا اور گورنر بلوچستان بھی شریک ہوئے۔

5سالہ اُڑان پاکستان پروگرام پائیدار ترقی کا جامع روڈ میپ ہے، ڈیجیٹل معیشت، توانائی، انفراسٹرکچر، ماحولیات اور روزگار کے مواقع اُڑان پاکستان کے اہم پہلو ہیں، اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد ملکی معیشت کو مضبوط اقتصادی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں