Media Network Pakistan
میلبرن: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے، اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایا جاسکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔