بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Media Network Pakistan

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سٹاربلے باز بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سابق کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔

بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کر لیے تاہم وہ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں