کیلیفورنیا: سال 2025 کے آغاز پر ان صارفین کو زبردست جھٹکا لگنے والا ہے جن کے پاس پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اینڈرائیڈ فونز ہیں، کیوںکہ نئے سال سے واٹس ایپ پرانے فونز پر سپورٹ فراہم کرنا بند کرے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یعنی اینڈرائیڈ 4.4 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی، مذکورہ آپریٹنگ سسٹم ایک دہائی قبل متعارف کرایا گیا تھا، یعنی جن صارفین کے پاس 2014 یا اس سے قبل کے اینڈرائیڈ فونز ہیں، ان پر واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے سمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا ان میں سام سنگ کے بھی متعدد فونز شامل ہیں۔
نئے سال سے سام سنگ کے گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 3، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا۔