وزیر اعظم کی آذربائیجان سفارتخانے آمد، ہوائی جہاز حادثہ پر اظہار افسوس

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے سفارت خانے آمد ہوئی، وزیراعظم نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے قازقستان کے علاقے اکٹاؤ (Aktau) میں آذربائیجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام آذربائیجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آذربائیجان اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی بھائی چارے کے مضبوط تعلقات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں