حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا: عمران خان کا اعتراف

Media Network Pakistan

راولپنڈی (ایم این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے، عمران خان سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟

جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں