یورپی خطے بلقان میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

Media Network Pakistan

سلووینیا (ایم این پی) یورپی خطے بلقان میں برفانی طوفان نے ہر شے کو برف سے ڈھک دیا، طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا میں بھی برفباری سے شاہراہیں بند ہیں، کئی شہروں اور دیہاتوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے، دو لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کروشیا میں 48 افراد برف کے نیچے دب گئے جنہیں ہنگامی آپریشن کے بعد زندہ بچا لیا گیا، سلووینیا اور مغربی سربیا میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

جاپان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، عمارتوں سمیت ہرشے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں