ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 65 ہو گئی

Media Network Pakistan

کوئٹہ (ایم این پی) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد پولیو کے کیسز کی تعداد 65 ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

پولیو کے خیبر پختونخوا سے 18 اور سندھ سے بھی 18 کیسز سامنے آچکے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں