Media Network Pakistan
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس سے ایجنٹ مافیا کا مکمل صفایا کرادیا جس پر سائلین نے محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا، شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے۔