وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم

Media Network Pakistan

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی، جہلم، مری اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے کے پی آئیز کے مطابق رپورٹس پیش کیں، وزیر اعلیٰ نے چکوال کے ڈویژنل پبلک سکول میں عمدہ لائبریری کے قیام کو سراہا اور چکوال میں جنگ عظیم اول کی تاریخی یادر گار بنانے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے مری کے سپیشل ایجوکیشن سکول میں آٹزم کلاس رومز بنانے پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش دی جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرز کو سراہا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام بڑے شہروں میں انڈر پاسز کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹس بنانے کا حکم دیا جبکہ لاہور اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پر زبیرا کراسنگ کے ساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں