Media Network Pakistan
لندن: پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے ایکٹنگ سکول میں داخلہ لے لیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ لندن میں ایکٹنگ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جو ان کا خواب تھا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے پرجوش نظر آ رہی ہیں۔