Media Network Pakistan
دبئی: دبئی سلیکون اویسس کے رہائشی یا کام کرنے والے اب ڈرون کے ذریعے گھر بیٹھے کھانے پینے کا سامان، ادویات یا دیگر ضروری اشیا منگوا سکتے ہیں۔
دبئی کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے مشرق وسطیٰ کے اپنی نوعیت کے پہلے ڈرون ڈیلیوری سسٹم کو دبئی سلیکون اویسس (DSO) میں باضابطہ لانچ کر دیا۔
شیخ حمدان بن محمد نے روچیسٹر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-دبئی (RIT-Dubai) کے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرون ڈیلیوری سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے پہلا آرڈر دیا جو کامیابی سے اپنی منزل پر لینڈ ہوا، ڈرون کو شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ کم شور والے پنکھے، پیراشوٹ اور فلائٹ کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔