Media Network Pakistan
کراچی (ایم این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنازع سےبچنےکےلیےہمارے موقف کوتسلیم کرے۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے، دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کو ایوان صدر نے الجھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے ، ترمیم کی روشنی میں حکومت مدارس بل ایکٹ کو منظور کرے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت تنازع سے بچنے کے لیے ہمارے موقف کو تسلیم کرے، قانون سازی کا عمل مکمل ہوچکا،نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، بل پاس ہونے پر معاملہ ختم ہو چکا ہے ، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔