سارہ شریف قتل کیس میں والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

Media Network Pakistan

لندن (ایم این پی) سارہ شریف قتل کیس میں والد عرفان شریف اور والدہ بینش بتول کو عمرقید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سارہ شریف قتل کیس میں اولڈ بیلی کراؤن کورٹ نے والد اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد آج سزا سنا دی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 43 سالہ والد اور 30 سالہ والدہ عمر قید کی کم سے کم مدت بالترتیب 40 اور 33 سال کاٹنے کے بعد بھی مرتے دم تک لائسنس پر زیر نگرانی رہیں گے، عدالت نے سارہ شریف کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو جرم چھپانے، خاموش رہنے اور معاونت پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جج جان کواناگ نے کہا کہ سارہ پر تشدد فیملی کےسامنے ہوا اور چچا فیصل ملک بھی دیکھتا رہا، تم میں سے کسی نےبھی افسوس کا اظہار نہیں کیا تم 6 دن انکار کرتے رہے کہ میں نے تشدد نہیں کیا۔

جج کا کہنا تھا کہ والدہ بینش اور والد فیصل دونوں ٹرائل میں خاموش رہے سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونے کے بعد بھی رہائی کی گارنٹی نہیں، کم سے کم سزا کا وقت ختم ہونے کے بعد پیرول فیصلہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں