ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ

Media Network Pakistan

لاہور (ایم ین پی)ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ. ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی.بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ ملزم شوکت خان منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 380 گرام چرس برآمد ،ایس پی سول لائنز .ملزم کا لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کا اعتراف ، ملزم کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیا.ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ ل رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش،.نوجوان نسل کے مستقبل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ، منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان

اپنا تبصرہ بھیجیں