سٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں

Media Network Pakistan

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کی ورکرز ترسیلات 2.91 ارب ڈالر رہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 72.92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

نومبر کے مہینے میں یو اے ای سے 61.94 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 40.99 کروڑ ڈالر بھیجےگئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں