Media Network Pakistan
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا عمر نے کہا ہے کہ کسی اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا عمر نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حر ا عمر کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اس لیے والدین کو منع کردیتی ہوں، جب بھی شادی کی کسی اچھے اور ایماندار شخص سے کروں گی، ہمسفر اچھی نیچر کا ہونا چاہیے اور اس کے مالی حالات تھوڑے اچھے ہونے چاہئیں۔
ایک پرپوزل کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ترکی کے ٹرپ کے دوران ایک مداح سے 20 سیکنڈ کے لیے ملی اس نے تھوڑی سی بات کی جب پاکستان آئی تو اس سے پہلے ہی انسٹاگرام پر شادی کا پروپوزل آیا تھا۔