پی ٹی اے نے ہفتہ سائبر سکیورٹی آگاہی کا آغاز کردیا

Media Network Pakistan

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ہفتہ آگاہی برائے سائبر سکیورٹی 2024 کا آج سے آغاز ہوگیا جو 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

آگاہی ہفتہ کا مقصد انفرادی اور صارفین کی سطح پر ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے، جس میں آن لائن سکیورٹی، ڈیٹا پرائیویسی، اور سائبر کرائمز کے قانونی پہلووٴں پر روشنی ڈالی جائے گی، جیسا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 (پیکا) میں درج ہے۔

پی ٹی اے اس دوران ماہرین کی موجودگی میں پینل ڈسکشن کا اہتمام کرے گا تاکہ افراد اور اداروں کو سائبر خطرات سے بچاوٴ پر مبنی اہم معلومات فراہم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں