Media Network Pakistan
گوادر: انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا اہم قدم، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے دور دراز اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کر لیا۔
عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس ہوا، اجلاس میں اصلاحی نظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا، ضلعی عدلیہ کو بہتر بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چیف جسٹس پاکستان نے ذاتی دوروں کا فیصلہ کیا، چیف جسٹس پاکستان موقع پر پہنچ کر مسائل کا تدارک کریں گے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے آج گوادر کا دورہ کیا، تربت، پنجگور اور چاغی سمیت دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔