Media Network Pakistan
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز میں 22 خارجی دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 6 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقہ گل امام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع تھل میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی کے دوران 3 خارجی ہلاک کر دیئے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔