Media Network Pakistan
نیویارک : دنیا کے قدیم ترین جنگلی پرندے نے تقریباً 74 سال کی عمر میں انڈا دیا ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے پیسفک ریجن نے کہا کہ وِزڈم نامی سمندری پرندہ لیسن الباٹراس امریکی ریاست ہوائی میں مڈ وے اٹول نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج میں واپس آیا اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ اس کا 60 واں انڈا ہو سکتا ہے۔
وزڈم اور اس کا ساتھی اکاکامائی 2006 سے انڈے دینے کے لیے بحرالکاہل میں اٹول کے مقام پر واپس آئے تھے، لیسن الباٹروس سال میں ایک انڈا دیتی ہے۔