لڈو کھیلتے دولہا کی دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے ملے جلے تبصرے

Media Network Pakistan

نئی دہلی 🙁
بھارت میں لڈو کھیلتے دولہا کی دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنےآگیا۔

بھارت میں جہاں آج کل شادی سیزن عروج پر ہے وہیں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا شادی کی رسومات کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ موبائل فون پر لڈو کھیلنے میں مصروف ہے۔

یہ پوسٹ اب تک 4 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ویوز حاصل کرچکی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا جس وقت لڈو کھیلنے مصروف ہے اس وقت وہاں فوٹوگرافر اور پنڈت بھی موجود ہیں۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں