مئی مقدمات میں عمران خان قصور وار قرار، ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں: عدالت

Media Network Pakistan

9

لاہور: انسداد دہشت گری عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی واقعات کا ذمہ دار قرار دیدیا،عدالت نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت فیصلے میں کہا گیا کہ زمان پارک میں تیار کی گئی سازش کے گواہان کے بیان ریکارڈ پر موجود ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکر ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا، پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کے ہدایات کے آڈیو سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ موجودہ کیس سازش یا اشتعال انگیزی پر اکسانے کا کوئی معمولی کیس نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ناصرف لیڈران بلکہ ان کے کارکنان اور حمایتیوں نے سختی سے عمل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں