پی ٹی آئی کی جانب سے لاشوں کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے: خواجہ آصف

Media Network Pakistan

سیالکوٹ:وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاشوں کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 24 تاریخ کو تحریک انصاف نے دھرنے کی کال دی، دھرنے کے شرکاء مختلف رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے، جی ٹی روڈ پر جو ہوا پوری عوام نے دیکھا، احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار شہید ہوگئے سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پہلی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تو تحریک انصاف کی قیادت دم دبا کر بھاگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی رکاوٹ آنے پر پی ٹی آئی میدان چھوڑ کر بھاگ گئی، دنیا کی تاریخ میں کسی جنگ میں ایسے دم دبا کر بھاگنے کی مثال نہیں ملتی، یہ لوگ تھوڑی بہت رکاوٹ کو دور کرتے رہے، کراؤڈ دیکھ کر اچھے بھلے بندے کا دماغ گھوم جاتا ہے، بشریٰ بی بی بضد تھیں کہ میں ڈی چوک ہی جاؤں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں