نیلم منیر کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئیں

Media Network Pakistan

لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ نیلم منیر آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، اداکارہ کی شادی کی خبروں پر ان کے قریبی دوستوں اور مداحوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گی اور ممکنہ طور پر ان کی شادی کی تقریبات میں ریاست دبئی میں منعقد ہوں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی واضح نہیں کہ نیلم منیر کسی پاکستانی شخص سے شادی کریں گی یا پھر وہ یو اے ای کے شہری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں