صدر، وزیراعظم کا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئےغیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد: صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئےغیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔

صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پراپنے الگ الگ پیغامات میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اورآزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیاہے جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے لئے فوری اورغیرمشروط جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادیقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری اورخاص طورپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پاکستان کی اپیل کوبھی دہرایاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں