لوگ صرف سٹارز کڈز کو سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں: کریتی سینن

Media Network Pakistan

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ لوگ صرف سپر سٹارز کے بچوں کو ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں جس میں میڈیا کا بھی بڑا کردار ہے کیونکہ میڈیا بھی صرف انہیں ہی فوکس کرتا ہے۔

حال ہی میں کریتی سینن نے 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ’دو پتی‘ کی نمائش کے موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے موضوع پر کھل کر بات کی۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ اقربا پروری کے لیے زیادہ ذمہ دار انڈسٹری نہیں بلکہ میڈیا اور ناظرین ہیں، ناظرین سٹار کڈز میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث فلم ساز بھی ان کے ساتھ فلمیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں