Media Network Pakistan
مری: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور وزیر اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر کو مری میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گزشتہ روز سے ہی مری میں ہیں۔
واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔