برطانیہ کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

Media Network Pakistan

لندن : برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جنگ بندی لبنان اور شمالی اسرائیل کی شہری آبادیوں کو سکون فراہم کرے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران جنگ کی وجہ سے ناقابل تصور نتائج کا سامنا کرنا پڑا، معاہدے کو لبنان میں دیرپا سیاسی حل میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی گھروں کو واپسی سے سرحد کے دونوں طرف کی کمیونٹیز کو تعمیر نو کی اجازت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں