Media Network Pakistan
پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے وائرل انفیکشن چکن گونیا کےپھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں چکن گونیا کیسزرپورٹ ہورہے ہیں، صوبے کے تمام ہسپتالوں میں چکن گونیا کےمریضوں کیلئےانتظامات کئےجائے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چکن گونیا کے مریضوں کا ڈیٹا مرتب کیاجائے، ہسپتالوں میں چکن گونیا کےکیسزکی مانیٹرنگ کی جائے، متاثرہ مریضوں کےمعلومات اورلوکیشن کا ریکارڈ بھی رکھا جائے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ چکن گونیا کوکنٹرول کرنے کیلئےسٹیک ہولڈرکواعتماد میں لیا جائے اورچکن گونیا کےکیسزآنے والےعلاقوں میں مچھرمارسپرے کئےجائیں۔