لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے پریگننسی فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ایمن سلیم نے 2021 میں ڈرامے ’چپکے چپکے‘ سے ڈیبیو کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہوا تھا۔
تاہم 6 جولائی 2021 کو اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت پانے والی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔
تاہم اگلے ہی سال فیصلہ واپس لیتے ہوئے حرا مانی اور شہزاد شیخ کے ساتھ ’ابن حوا‘ میں دوبارہ اداکاری شروع کردی تھی۔
انسٹاگرام پر انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں جس سے واضح اندازہ ہوتا ہے کہ ایمن سلیم کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔