ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے

Media Network Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک میں پولیو سے مزید 3 بچے متاثر ہوگئے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، بلوچستان میں پولیو وائرس کے شکار بچوں کی تعداد 26 اور خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں اب تک پولیو سے 13 بچے متاثر ہیں جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں