واسا میں سیاسی مداخلت ڈیپوٹیشن پر افسر ڈائریکٹر کنسٹرکشن ٹو تعینات

Media Network Pakistan

لاہور (امجد علی برکت) واسا میں سیاسی مداخلت نے محکمے کو ڈبو دیا واسا میں ریکارڈ مدت میں قذافی واٹر ٹینک بنانے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بری کارکردگی کا جواز بنا کر معطل کردیا گیا ایوان وزیراعلی کی سفارش پر آنے والے لاڈلے ڈیپوٹیشن افسر کو کنسٹرکشن ڈویڑن میں تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان بابر کو بری کارکردگی کا نام دے کر کھڈے لائن لگا دیا گیا۔۔پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سے آنے والے کاشف منہاس کو ڈائریکٹر کنسٹرکشن ٹو تعینات کردیا گیا۔کاشف منہاس پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے گجرات سکینڈل میں بھی ملوث رہے ہیں ٜ ذرائع کا کہنا ہے کاشف منہاس پر محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے جس کا انکوائری افسر واسا لاہور سے ہی ہے ٜ مزید بتایا کہ چار ماہ قبل اچانک ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسر کو ایم ڈی واسا نے پوسٹنگ دینے میں تاخیر کی۔۔چند روز قبل اچانک دباو آنے پر واسا حکام نے اپنے افسر کی قربانی دے کر لاڈلے افسر کو تعینات کردیا واسا افسر عثمان بابر نے بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر قذافی چھ ماہ کا کام دو ماہ میں مکمل کرایا۔۔اس سے قبل واسا واٹر ٹینکس ایک سال یا ڈیڑھ سال میں مکمل ہورہے تھے۔۔۔واسا ایڈمنسٹریشن نے معطلی اور تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو چھپائے رکھا جو چند دن بعد منظر عام پر آگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں