وجے دیوراکونڈا نے رشمیکا مندانا سے تعلقات کی تصدیق کردی

Media Network Pakistan

ممبئی: ساؤتھ انڈین سپر سٹار وجے دیوراکونڈا نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے، جس سے ان کے اور راشمیکا مندانا کے درمیان عرصے سے چل رہی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا ملی ہے۔

ایک پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سنگل ہیں یا ڈیٹنگ کر رہے ہیں، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، “بہت زیادہ” مزید اصرار کرنے پر انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “میں 35 کا ہوں، آپ کو لگتا ہے کہ میں سنگل ہوں؟” تاہم، انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا نام لینے سے انکار کیا۔

اپنے نئے گانے “صاحبہ” کی پروموشنز کے دوران وجے نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا، “محبت کے ساتھ توقعات آتی ہیں، میں غیر مشروط محبت کو نہیں جانتا۔ یہ قدرتی ہے کہ انسان محبت میں کچھ توقع کرے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں